0 student

کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس میں ان لوگوں کی شمولیت کتنی ہے جن کے لئے یہ منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ جب مقامی لوگ خود کام کرتے ہیں، تب ہی وہ کسی ترقیاتی منصوبے کی کامیابی کے لیے پُرامید اور پرجوش بھی ہوتے ہیں۔

 یہ بات سمجھنی ضروری ہے کہ لوگ اپنے مسائل اور ضرورتوں کو خود جانتے ہیں اور حل بھی خود تلاش کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے کبھی کبھی انہیں سوچنے میں مدد  دینی پڑتی ہے۔ ترقیاتی ضرورتوں کے تعین میں مقامی لوگوں کی شمولیت سے مقامی وسائل کا استعمال بڑھتا ہے۔

ہماری اس ٹریننگ کا مقصد آپ کو یہ سکھانا ہے کہ ترقیاتی عمل میں مقامی لوگوں کی ضرورتوں کو کیسے پہچانا جاتا ہے اور کس طرح کوئی تنظیم اپنے لیے طویل المعیاد وژن یا نصب العین اور مشن یا مقصد تشکیل دے سکتی ہے۔

ہم چاہیں گے کہ اس ٹریننگ سے آپ بہتر طور پر یہ جان سکیں کہ مقامی ضرورتیں جاننے کے کیا فوائد ہیں۔ وہ کون سے طریقے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو شامل کرکے، مقامی ضروریات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ ضروریات کے تعین کے مختلف طریقوں کو کیسے اور کب استعمال کیا جاتا ہے اور ضروریات کے تعین کے طریقے روز مرہ زندگی میں کیسے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

 

Curriculum is empty

Instructor

Free