سو سے زیادہ گرین اسکرین اور کروما ڈیجیٹل نیوز اسٹوڈیو ایفیکٹس ڈائون لوڈ کریں

Play Video

اپنے یوٹیوب ٹاک شو، فیس بُک ولاگ یا واٹس ایپ اشتہار کے بیک گرائونڈ میں ٹی وی اسٹوڈیو کا ایفیکٹ لگائیں اور ہیڈ لائنز شامل کریں

پاکستان میں آن لائن صحافت اور تجزیہ کاری کا رجحان دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔ بے شمار سینئیر اور نئے صحافی اب یوٹیوب، فیس بُک اور زوم یا اسٹریم یارڈ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے وی لاگ، بلاگ، نیوز چینلز اور لائیو اسٹریمنگ پروگرامز بنا رہے ہیں۔ اب بیک گرائونڈ کو بدلنے کے لیے، گرین اسکرین اور کروما ایفیکٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کم خرچ میں زیادہ دیدہ زیب اور پروفیشنل ویڈیوز سامنے آنے لگی ہیں۔ کئی این جی اوز نے بھی اس سمت میں سفر کا آغاز کیا ہے اور ان کے یو ٹیوب چینلز شروع ہوچکے ہیں۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس کی بدولت این جی اوز کو اپنا کام زیادہ بہتر انداز میں سامنے لانے کا موقع ملے گا۔

ایسے تمام صحافیوں اور این جی اوز کی معاونت کے لیے، ہم نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ہائی ڈیفی نیشن یا ایچ ڈی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں آپ کے لیے ایک سو 100 سے زیادہ ڈیجیٹل نیوز اسٹوڈیو بیک گرائونڈ گرافکس اور گرین اسکرین یا کروما بیک گرائونڈ ایفیکٹس شامل کیے گئے ہیں۔ ان کی بدولت اب آپ اپنے ٹاک شو، انٹرویو یا ولاگ یا اشتہار کو ڈیجیٹل اسٹوڈیو بیک گرائونڈ کے ساتھ بہت آسانی سے پروفیشنل بنا سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو ایچ ڈی ہے یعنی 1080/1920 پکسل سائز میں ہے اور اس میں سائونڈ ایفیکٹس شامل نہیں ہیں تاکہ آپ اپنی مرضی کی ڈیجیٹل گرافکس کٹ کرکے اپنی مرضِ کی آواز شامل کرسکیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اس کلیکشن میں شامل کئی ڈیجیٹل اینیمیشنز اور ویژوول گرافکس کی ہائی ریزولیوشن فائلز پہلی بار یہاں پیش کی گئی ہیں اور یہ عام دستیب نہیں ہیں۔ اب تک ان فائلز کی ہائی ریزولیوشن گرافکس کے لیے سبسکرپشن لینی پڑتی تھی مگر یہاں یہ تمام مفت پیش کیے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ اس کلیکشن کی بدولت صحافیوں اور بلاگرز کا وقت بچے گا اور وہ ایک ہی فائل میں اپنے کام کے لیے ضروری بہت سے حوالے پاسکیں گے۔

Play Video
Play Video